مقدس مقامات پر حملہ کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے : شفیع احمد
Posted on January 18, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی: پاسبان کے مرکزی صدر شفیع احمد نے پشاور میں تبلیغی مرکز پر بم دھماکے اورکامران خان شو میں اس طرح کے واقعات میں بیرونی ہاتھ کے ملوث نہ ہونے پر زور دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مقدس مقامات پر حملہ کرنے والے اور نمازیوں کو شہید اور زخمی کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے میڈیا خود اس حقائق کو دکھا بھی چکا ہے اور بتا بھی چکا ہے کہ جہاں جہاں امریکی ایجنسیاں موجود ہیں وہاں پر امن سکون نظر نہیں آ رہا،ب م دھماکے ان ممالک اور ان کے عوام کا مقدر بن چکے ہیں۔
مسلمانوں اور مسلمانوں کے ہی مقدس مقامات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ،انہوں نے سوال کیا کہ امریکی تسلط کے زیر اثر ممالک عراق ،افغانستان ،لیبا ،مصر ،شام اور پاکستان بد امنی کا شکار کیوں ہیں ؟حقیقت یہ ہے کہ مقدس مقامات پر حملے اسلام دشمن قوتوں کیلئے خوشی کا باعث بنتے ہیں لہذا ایسے الفاظ سے اجتناب کیا جائے جو مسلمانوں کی دل آزاری اور اسلام دشمن قوتوں کیلئے خوشی کا باعث بنیں۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا نے ہی ریمنڈ ڈیوس سے برآمد ہونے والے جدید اسلحہ،حیرت انگیز انکشافات اور واقع کے حقائق سے قوم کو آگاہ کیا تھا اسی طرح پشاور میں بھی امریکی سفارتخانے کے اہلکارکو جدید اسلحوں سے لیس پکڑے دکھایا گیا تھا مگر امریکی زیر اثر حکمرانوں نے ان ملک دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے انہیں باعزت طور پر امریکہ کے حوالے کیا تھا،انہوں نے کہا کہ امریکہ ،اسرائیل اور بھارتی گٹھ جوڑ اور ان کی ایجنسیوں کے مسلمان اور پاکستان دشمن کارناموں سے میڈیا خود ہی قوم کو آگاہ بھی کرتی رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ 9/11سے قبل افغانستان میں طالبان ہی کی حکومت تھی اور پاکستان محفوظ ملک تھا حقیقت کو تسلیم کیا جائے کہ امریکہ ،اسرائیل اور بھارت پاکستان کے دوست نہیں ہو سکتے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com