ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) برگیڈئیر سیکورٹی پی او ایف واہ کینٹ وصدر مرکزی سیرت کمیٹی اللہ نواز نے کہا ہے کہ حضور کی بعثت تمام جہانوں کے لئے رحمت بن کر آئی ،عظیم ہیں وہ لوگ جو حضور کی ولادت باسعادت کا جشن اپنا یمان سمجھ کر مناتے ہیں،حضور ۖ کی محبت میں بہنے والا ایک آنسو ہزار آنسووں سے بہتر ہے۔
ملک بھر کی طرح واہ کینٹ میں بھی حضور ۖ کی ولادت کا دن پورے مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے ، امسال مرکزی سیرت کمیٹی پی او ایف واہ کینٹ کے زیر اہتمام بارہ ربیع الاول کے روز جشن عید میلاد النبی ۖ کے جلوس میں ایک سو ستاون دستوں سے شمولیت اختیار کیا،واہ کینٹ میں نکالے گئے جشن عید میلاد کے جلوس کا منظر دیدنی تھا۔
مدارس ، سکولز ،کالجز ، فیکٹری کے مختلف گروپوں نے اس میں بھرپور شرکت کی جو بلا شبہ مبارکباد کے مستحق ہیںاس دن محسن انسانیت،آقائے کائنات ،فخر موجودات،نور مجسم،نبی اکرم سرکار دو عالم دنیا میں تشریف لائے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکزی لائبریری واہ کینٹ میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا،اس موقع پر جلوس میں شامل پوزیشن حاصل کرنے والے دستوں میں خصوصی انعامات تقسیم کئے گئے ، جیوری نے جلوس میں شامل دستوں کو تین کیٹگری میں تقسیم کیا تھا جس میں فیکٹری کے گروپس ، اسٹیٹ ایریا، اور درسگاہوں ، مساجد کے دستے شامل تھے۔
جیوری کے مرتب کردہ نتائج کے مطابق بہترین نعت خوانی کا اول انعام فیکٹری کیڈر میں فلنگ فیکٹری، اسٹیٹ ایریا میں دعوت اسلامی ،اور درسگاہوں میں نورانی مسجد19 ایچ سی نے حاصل کیا ، دوسرا انعام فیکٹری کیڈر میں ایم اے اے، اسٹیٹ ایریا میں انجمن فدایان رسول 13 جی،اور درسگاہ کیڈر میںجامع رضویہ انوار العلوم نے حاصل کیا،تیسری پوزیشن کے لئے فیکٹری کیڈر میںبراس مل،اسٹیٹ ایریا میں بزم غوثیہ انوار القران22 ایف،جبکہ درسگاہ میںالکنز سکول آف اسلام نے حاصل کیا۔
اسی طرح نظم و ضبط و کنٹرول کیٹگری میں اول پوفٹ ،بزم گلستان مدینہاور بزم رضا جامع قادریہ احمد نگر شرقی،دوئم ویپن فیکٹری ،انجمن زکر مصطفیٰ 18 جی،القران قرات اکیڈمی 16 ایچ نے حاصل کیا، تسیری پوزیشن کے لئے ایم اے اے فیکٹری،اسٹیٹ ایریا میں بزم جانثار ان مصطفیٰ 18 ایچ،اور درسگاہ کی کیٹگری میںانجمن نوجوان اہل سنت گلستان کالونی واہ کینٹ نے حاصل کی۔
مہمان خصوصی برگیڈئیر سیکورٹی و صدر سیرت کمیٹی پی او ایف واہ کینٹ اللہ نواز نے پو زیشن ہولڈرز دستوں میں انعامات تقسیم کئے،اس موقع پر اسٹیشن کمانڈر کرنل حسیب ، سابق مزدور رہنما و سینئیر نائب صدر سیرت کمیٹی باوا اکرم، ڈپٹی جنرل سیکرٹری یوسف بخشی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر حوصلہ افزائی کے خصوصی انعامات بھی تقسیم کئے گئے جبکہ سیرت کمیٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈ برگیڈئیر سیکورٹی اللہ نواز کو پیش کی گئی۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا0300-5128038