اوگرا (جیوڈیسک) اوگرا نے سیکورٹی ڈیپازٹ ساڑھے چار ہزار روپے مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گھریلو صارفین سے چودہ ارب روپے وصول کریں گی اور گیس کمپنیاں چھے ماہ میں صارفین سے سیکورٹی فیس وصول کریں گی۔
اوگرا کے مطابق گھریلو گیس میٹر کنکشن دوبارہ لگنے پر371 روپے فیس عائد کر دی گیئی ہے۔ اوگرا کا کہنا ہے کہ گیس کمپنیوں کے دیوالیہ ہونے کے خدشے کے باعث منظوری دی گئی۔