اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد موسم کا سرد ہونا رحمت بن گیا، وزارتِ پانی وبجلی کا دعوی ہے کہ ملک بھر میں بجلی کے گھریلو صارفین کی لوڈشیڈنگ ختم کر دی گئی ہے، بجلی کی طلب کم ہو کر 11ہزار میگاواٹ رہ گئی۔ ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق گھریلو لوڈشیڈنگ مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے۔
بجلی کی پیداوار 9 ہزار 800 میگاواٹ اورطلب کم ہو کر 11 ہزار میگاواٹ رہ گئی، اس طرح شارٹ فال بھی کم ہو کر 1200 میگاواٹ رہ گیا۔ ہائیڈل کے ذریعے بجلی کی پیداوار 3 ہزار 740 میگاواٹ ہے۔ تھرمل کے ذریعے1ہزار 515 میگاواٹ اورآئی پی پیز کے ذریعے بجلی کی پیداوار 4 ہزار 545 میگاواٹ ہے۔