لاہور (جیوڈیسک) پنجاب سول سیکرٹریٹ میں سیلاب متاثرین کے لئے قائم مرکزی کنٹرول روم میں عید کی چھٹیوں کے دوران بھی بعض ملازمین ڈیوٹی انجام دیتے رہے۔ علاوہ ازیں محکمہ داخلہ میں عید کی چھٹیوں کے دوران امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے جن افسران کی ڈیوٹیاں لگائی گئی وہ عید کی چھٹیوں کے دوران اپنے آبائی گھروں کو روانہ ہو گئے اور محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم میں کوئی افسر حاضر نہ ہوا۔