گھر گھر انرجی سیور کی تقسیم سے نہ صرف بجلی کی بچت ہو گی

گوجرانوالہ : گھر گھر انرجی سیور کی تقسیم سے نہ صرف بجلی کی بچت ہو گی۔ بلکہ شہریوں کے بجلی بلوں میں نمایا ں کمی ہو گی۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی ہوجائے گی، ان خیالات کااظہار سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی رضوان اسلم بٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اقتدار میں آکر ملک کی ترقی و خوشحالی کا روڈ میپ تیار کر لیا ہے۔ جس پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے پاکستا ن سے اندھیروں کے بادل چھٹنے والے ہیں اور 5سالوں کے دوران ملک کو غربت لوڈشیڈنگ جیسے مسائل سے نکال دیں گے۔

خوشحالی کی طرف سے گامزن کریں گے۔لوگوں کو چاہیے کہ وزیر اعلی شہباز شریف کے اس اقدام انرجی سیور اپنائیں اپنا اور ملک کا فائدہ کریں گے۔رضوان اسلم بٹ نے کہا کہ جس علاقہ میں گیس پریشر کم ہو وہ محکمہ کو آگاہ کریں اگر محکمہ آزادنہ نہ کرے میرے دروازے غریب آدمیوں کے لیے دن رات کھلے ہیں۔

اِس موقع پر اِس موقع پر امیدوار برائے یوسی چیئرمین عرفان اسلم بٹ، جنرل کونسلر عمران سلیم بٹ ودیگر موجود تھے۔