گھر کی رکھوالی کے لئے جدید روبوٹ تیار کیا گیا ہے جو ٹریفک اپ ڈیٹ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو بھی شئیر کرے گا۔
جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں نئی مشینوں کی ایجادات نے انسانی زندگی میں آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں اب جدید روبوٹس نے بھی کئی کاموں کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔
جنوبی کوریا کی معروف کمپنی نے ایسا ہی ایک جدید روبوٹ تیار کرلیا ہے جو اب سیکورٹی گارڈ کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے آپ کے گھر کی رکھوالی کرے گا۔
جدید اور منفرد صلاحیتوں کا حامل یہ روبوٹ نا صرف آپ کے گھر کی دیکھ بھال کرتا ہے بلکہ اس میں موجود جدید بلٹ ان کیمرے کے ذریعے تصاویر اور ویڈیوز بھی شئیر کی جاسکتی ہیں۔
اوٹو نامی یہ روبوٹ ٹریفک کے حوالے سے پل پل کی خبر سے بھی آگاہ کرتا ہے اور گھر والوں کو تفریح فراہم کرنے کے لئے گانا گانے اور ڈانس کرنے کی بھی صلاحیتوں سے مالا مال ہے۔