اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہمارا یقین ہے گھر کے معاملات گھر میں حل ہونے سے بہتری آئے گی۔
55 سال سے جاری جنگ کو مل کر بات چیت سے حل کرنا ہو گا۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ امریکا سے ڈرون حملے روکنے کیلیے دوٹوک بات کی ہے کیونکہ مذاکرات شروع ہو چکے ہیں اور امن قائم ہوسکتا ہے۔۔
انھوں نے کہا کہ 55 سال سے جاری جنگ کومل کر اور بات چیت سے ہی حل کرنا ہوگا۔ ہمارا یقین ہے کہ گھر کے معاملات گھر میں حل ہونے سے ہی بہتری آئے گی۔ حکومت کوامن مذاکرات سے مثبت امیدیں وابستہ ہیں۔