کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے وزیر جیل خانہ جات منظور وسان نے کہا ہے کہ سینٹرل جیل کو توڑنے کیلئے جس گھر میں سرنگ بنائی گئی، اسے پولیس اہلکار نے 4ماہ قبل بیچ دیا تھا۔
تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں، تحقیقات کر رہے ہیں کہ واقعے میں کون کون ملوث ہے۔ منظور وسان کہا کہ جیل کے اندر سے کسی کے ملوث ہونے کی بھی تحقیقات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غوثیہ کالونی اور جیل کے درمیان صرف 100فٹ کا فاصلہ ہے، کالونی جیل کیلئے خطرناک ہے کیونکہ غوثیہ کالونی کے گھروں کی دوسری منزل سے جیل کا نظارہ کیا جا سکتا ہے۔