اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار کی زیر صدارت نیکٹا کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس شروع ہوگیا،ذرائع کے مطابق نیکٹا ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں آئی ایس آئی، آئی بی اور ایف آئی اے کے نمائندے، وفاق سمیت چاروں صوبوں کے آئی جیز ، ہوم سیکریٹریز بھی شریک ہیں۔
اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف قومی ایکشن پلان پر غور جاری ہے جبکہ اجلاس میں قومی ایکشن پلان سے متعلق صوبوں کو ہدایات بھی جاری کی جائیں گی۔