کراچی (خصوصی رپورٹ) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ عوام بنیادی علاقائی مسائل سے دو چار ہیں اور عوام کو سہولت کی فراہمی پر مامور ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں ،عوام کے بڑھتے ہوئے مسائل پر اداروں کی کا رکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہاکہ عوامی مسائل پر حق پرست نمائندے خاموش نہیں بیٹھے گے افسران و عملہ تندہی کے ساتھ عوامی خدمات کے حوالے سے اپنی ذمہ درایوں کو نبھاتے ہوئے عوام کو درپیش علاقائی مسائل سے نجات دلا ئیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک جام کے حوالے سے بڑھتے ہوئے عوامی شکایات پر مختلف شاہراہوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر متعلقہ بلدیاتی افسران موجود تھے۔
رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک جام کے حوالے سے عوامی شکایات کے ازالے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر سے تجاوزات اور غیر قانونی وہیکل اسٹینڈز کا فوری خاتمہ کیا جائے انہوں نے محکمہ انسداد تجاوزات کے افسران وعملے کو ہدایت کی کہ شاہراہوں سے تجاوزات کا مستقل بنیادوں پر خاتمہ کیا جائے تاکہ تجاوزات کے قیام کے حوالے سے ٹریفک جام کے مسائل سے عوام کو نجات دلا ئی جاسکے۔
بعد ازاں شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے علاقوں میں عوامی مسائل کا جائزہ لیا اس موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے حق پرست قیادت شب روز کوشاں ہے اور انشا اللہ قائد تحریک کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عوام کو ہر شعبے میں مسائل سے نجات دلا ئیں گے۔