لاہور (کرائم رپورٹر) گھر سے بھاگ جانے والی نویں کلاس کی دو طالبات منزہ اور انیلہ کو تھانہ بھاٹی گیٹ پولیس نے صوبائی دارلحکومت کے علاقے داتا دربار سے برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں طالبات نویں کلاس میں پڑھتی تھیں اور چک نمبر 46 کی رہائشی تھیں۔
تھانہ بھاٹی گیٹ کے اے ایس آئی محمد سرور نے منزہ اور انیلہ کو ایس ایچ او تھانہ بھاٹی گیٹ اور مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے جوائنٹ سیکرٹری محمد آصف نظامی کی نگرانی میں والدین کے حوالے کر دیا۔