سیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی
Posted on June 23, 2020 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Azam Suleman
اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سیکرٹری داخلہ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی۔
حکومت نے اعظم سلیمان کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کر لی ہے جس کے بعد وہ 30 جون سے ملازمت سے ریٹائر ہو جائیں گے۔
اعظم سلیمان کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 23 اپریل کو میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کو چیف سیکرٹری پنجاب کے عہدے سے ہٹایا گیا جس کے اگلے روز انہیں سیکرٹری داخلہ تعینات کیا گیا تھا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com