لاہور (جیوڈیسک) معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے ویمن ڈے کے موقع پر ایف سی کالج میں لیکچر دیا جس میں طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے حمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ گھر بیٹھی خواتین کونظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ ان کی بھی اتنی ہی محنت ہوتی ہے جتنی کہ ورکنگ ویمن کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے فلمی صنعت میں بہت مشکلات اور محنت سے اپنا مقام بنایا ہے، جب میں نے شوبز جوائن کیا اس وقت میری فیملی کی طرف سے فلم میں کام کرنے کی اجازت نہیں تھی تاہم بعد ازاں بہت مشکل سے اپنے گھر والوں کو رضامند کیا۔
حمائمہ کا کہنا تھا کہ خدا کا شکر ہے کہ میں نے پاکستان کے علاوہ بھارتی فلمی صنعت میں بھی اپنی پہچان بنائی۔