وطن پاکستان کے حصول کے لیے ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دیں اس کی حفاظت کے لیے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے امن اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہو گا

News

News

فیصل آباد( پ ر) وطن پاکستان کے حصول کے لیے ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دیں اس کی حفاظت کے لیے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے امن اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہو گا آج کے طلباء و طالبات روشن کل کی ضمانت ہیں انہیں اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دینا ہو گی کیونکہ مستقبل میں آگے بڑھ کر انہی نے ملک و قوم کی بھاگ دوڑ کو سنبھالنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزڈم پبلک سکول کیمپس میں منعقدہ جشن آزادی اور عید ملن پارٹی کی تقریب کے موقع پر ڈائریکٹر ادارہ طارق محمود، ایڈمنسٹر چوہدری وحید اکرم سیکشن ہیڈ محترمہ شمونہ عباس نے کیا تقریب میں طلبہ و طالبات سمیت والدین کی کثیر تعداد موجود تھی مقررین نے مزید کہا کہ موجودہ پر فتن حالات میں بہتر مستقبل کے لیے بچوں کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

کیونکہ آج کے ممار روشن مستقبل کی ضمانت ہیں والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں تا کہ یہ بچے مستقبل میں مختلف شعبہ جات میں جا کر اپنے ملک کی ترقی و خوشحا لی کے لیے اپنی خدمات سر انجام دے سکیں موجودہ جدید دور میں نجی تعلیمی ادارے فروغ تعلیم کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں بچوں کو چاہیے کہ وہ اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں موجودہ حالات میں وطن عزیز سنگین صورتحال سے دو چار ہے۔

ہر فرد کا فرض ہے کہ وہ اس کی سلامتی اور بقاء کے لیے خلوص نیت سے اپنی خدمات سر انجام دے کیونکہ پاکستان کے حصول کے لیے جو قربانیاں دی گئی انہیں ہم فراموش نہیں کر سکتے اگر حقیقی معنوں میں والدین اپنی آنے والی نسلوں کی تعلیم و تربیت بہتر طریقے سے کر لیں تو کوئی شک نہیں کہ ہم قائد اعظم محمد علی جناح نے جس پاکستان کا خواب دیکھا تھا اسے پورا نہ کر سکیں تقریب کے اختتا م پر والدین نے سکول انتظامیہ تقریب منعقد کروانے کی کاوش کو سراہا۔اور طلباء و طالبات نے اپنے اپنے سکول میں جشن آزادی کا کیک کاٹتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔