رحیم یار خان: روٹری انٹرنیشنل پاکستان پولیو کمیٹی کے رکن ممتا ز بیگ نے روٹری کلب کی ہفتہ وار میٹنگ میں بتایا کہ وطن عزیز میں رواں سال پولیو کیسز میں 65 فیصد کمی ، سماجی تنظیموں کی مسلسل آگاہی مہموں،سکیورٹی اداروں، محکمہ صحت اور والدین کے خصوصی تعاون سے ہی ممکن ہوئی ہے۔
پوری دنیامیں یہ موذی مرض ختم ہوچکا جبکہ افغانستان میں 2 اور وطن عزیزمیں7 نئے پولیو کیسزکہ وجہ سے ان دوتوں ممالک سے پولیو وائرس خاتمہ ہونا ابھی باقی ہے۔سیاسی و مذہبی جماعتوں، خواتین اور معاشرہ کے تمام افراد کی سنجیدہ اور مربوط کوششوں سے بہت جلد پاکستان بھی پولیو فری ممالک کی فہرست میںشامل ہوسکتا ہے۔صدرکلب چوہدری ریاض نے کہا کہ روٹری بکس پراجیکٹ کے تحت اچھی کارکردگی کے حامل سکولوں کی لائبریری کیلئے ملکی اور عالمی سماجی و فلاحی تنطیموں کے تعاون سے مفید اور معلوماتی کتابیںمفت فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
انھوں نے شہزاد اشرف مہاندرہ ایڈووکیٹ کو روٹری کلب کی رکنیت حاصل کرنے پر گرم جوشی سے خوش آمدید کہا ۔شہزاد مہاندرہ نے بتایا کہ عالمی سطح پر روٹری کلب پولیو کے خاتمہ کے علاوہ انسانیت کی فلاح کیلئے مختلف پراجیکٹس کے ذریعہ سے جوبے لوث خدمات سر انجام دے رہا ہے ان سے متاثر ہو کرمیں اس کلب میں شامل ہوا جو میرے لئے اعزاز ہے۔ خواجہ ارشاد،جان محمد وارثی نے گزشتہ ہفتہ سالانہ روٹری ڈسٹرکٹ کانفرنس کی شرکت پر اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری زندگی کو بہترین تجربہ اور دنیا بھر کے دوستوں سے ملنے کا ایک ذریعہ ہے۔اس موقع پر فرزند علی فرحت ،محسن حفیظ، عمیر عزیز، ناصرمحمود لالہ، میاں احسان الحق، شہزاد اشرف مہاندرہ ایڈووکیٹ،ریاض چوہدری،خواجہ ارشاد،جان محمد وارثی و دیگر موجود تھے۔