کراچی (جیوڈیسک) آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہنا چاہیے،آپریشن سے متاثرہ نقل مکانی کرنے والے لاکھوں بھائیوں، بہنوں اور بچوں کی مکمل ذمہ داری حکومت کے ساتھ ساتھ ہم سب پر عائد ہوتی ہے۔
سنی تحریک متاثرین کیلئے ملک بھر میں امدادی کیمپ لگائے گی،سنی تحریک کے رہنما و ذمے داران جلد خیبر پختونخواہ روانہ ہوں۔ مرکز اہلسنت پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی متاثرین کے لیے تمام تر اقدامات کیے جانے کے دعوے کیے گئے تھے لیکن افسوس وعدے پر عمل نہیں ہوا۔