دیسی لڑکی کا روپ ایشوریا کو دیکھ کر اختیار کیا : جیکولین

Jacqueline

Jacqueline

ممبئی(جیوڈیسک) سری لنکن بیوٹی جیکولین فرنینڈز کا کہنا ہے اپنے آئٹم سانگ جادو کی جپھی کے لئے دیسی لڑکی کا روپ انہوں نے حسینہ عالم ایشوریہ رائے کو دیکھ کر اختیار کیا۔ جیکولین نے پہلی بار فلم رمیا وستاویامیں آئٹم سانگ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیسی لڑکی کے حلیے کے لئے انہیں ایشوریہ رائے کے گانے کجرا رے نے بہت متاثر کیا، جیکولین کا کہنا ہے انہیں یہ گانا بہت پسند ہے۔ ایشوریہ اس میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ انہوں نے یہ گانا پہلی بار اس وقت سنا تھا جب وہ بھارت آ ئی تھیں۔