تحریر : ڈاکٹر تصور حسین جی ٹی روڈ کشمیر کالونی پر واقع ہادی ہومیوپیتھک میڈیکل کالج جہلم میں 56واں ایجوکیشنل لیکچرار پروگرام منعقد ہوا، جس میں گجرات ، جہلم ، سرائے عالمگیر ، پوران، دینہ اور میرپور کے نامور ہومیوپیتھک ڈاکٹر صاحبان جن میں ڈاکٹر ظہیر احمد چیر مین ہادی ہومیوپیتھک کالج جہلم، ڈاکٹر کوثر ناہید انور پرنسپل کالج ، ڈاکٹر محمد رفیق مرزا وائس پرنسپل کے، سابق پروفیسر جہلم ہومیوپیتھک میڈیکل کالج جہلم ڈاکٹر امجد سردار مرزا ،پاکستان ہومیوپیتھک ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب کے نائب صدر ڈاکٹر ارشد محمود آسی، صدر پریس کلب جہلم رجسٹرڈ سینئر ایڈیٹر ڈاکٹر مظہر اقبال مشر ، بندہ ناچیز کالم نویس و ہومیوپیتھک ڈاکٹر تصور حسین مرزا آف پوران، معروف ڈاکٹر عاطف جواد ، ڈاکٹر ابرار ، ڈاکٹر صفدر جنجوء ڈپٹی وائس پرنسپل ،ڈاکٹر الطاف گل ، ڈاکٹر فاروق چوہدری کے علاوہ کثیر تعداد میں طلباء و طلبات نے اپنی علمی پیاس بجھانے کے لئے شرکت کی۔
ایجوکیشنل تقریب میں لیڈی ڈاکٹر کاوش احسان چوہدری نے خصوصی طو پر گجرات سے تشریف لاکر اپنا لیکچر بنام Anxiety Disorders and Homoeopathic Treatment. پر سماجی سیاسی اور سوشل لائف کے مختلف پہلوں کو مدد نظر رکھتے ہوئے اپنے Topic کو سحر جیسا ماحول فراہم کر کے حاضرین کی خوب داد حاصل کی، روز مرہ کی عام ادویات کے استعمال کے بارے میں ہومیوپیتھک ریپریٹریز اور مٹیریا میڈیا کو کنسلٹ کرنے کی رغبت دلائی، پاکستان میں گنتی کے چند ایک ہی ہومیوپیتھک کالز ایسے ہیں جو حقیقی معنوں میں پہومیوپیتھیک طریقہ علاج کی افادیت اور عوام میں آگاہی و شعور کے لئے ایسے ایجوکیشنل پروگرام منعقد کرتے یا کرواتے ہیں جیسا ڈاکٹر ظہہیر احمد چیرمین ہادی ہومیوپیتھک میڈیکل کالج جہلم اعزاز رکھتے ہیں، ڈاکٹر ظہیر احمد نے حاضرین محفل کو بڑے فخر کے ساتھ بتایا کہ نیشنل کونسل برائے ہومیوپیتھی حکومت پاکستان کیاجازت کے تحت ہادی ہومیوپیتھک میڈیکل کالج عنقریب الٹراساؤنڈ اور دیگر تشخیصی آلات کے استعمال کی عملی کلاسوں کا اجراء کر رہا ہے
جسکا صرف ایک ہی مقصد ہےہومیوپیتھی اور ہومیوپیتھک ڈاکٹر کا معیار بلند کرنا ہے۔لیڈی ڈاکٹر کی حوصلہ افزائی اور کامیاب اور پر مغز لیکچر کے اعزاز کے سلسلے میں ہادی ہومیوپیتھک میڈیکل کالج جہلم کی انتظامیہ کی جانب سے خصوصی گفٹ دیا گیا،تقریب کے مہمان خصوصی شاویز مظفر ڈسٹرکٹ منیجر پنجاب ہیلتھ کئر کمیشن جہلم تھے،شاویز مظفر نے کہا پنجاب ہیلتھ کئر کمیشن کا ساتھ دیں تا کہ عطائیت کا خاتمہ ہو سکے ، انہوں نے کہا پنجاب حکومت پنجاب میں تمام معالجین کو مساوی تصور کرتی ہیاس سلسلے میں اگر کسی کو میری یا میری ٹیم کی ضرورت ہو تو ہم حاضر ہیں۔ انہوں نے کہا ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں،ایک سوال کے جواب میں پنجاب ہیلتھ کئر کے ڈسٹرکٹ مینجر جہلم شاویز مظفر نے کہا کوئی بھی طریقہ علاج ہو، خواہ دم درود حکمت، ڈینٹل، نرسنگ، ہومیوپیتھک معالج ،مڈوائفری یا گائناکالوجی سمیت ایم بی بی ایس ڈاکٹر صاحبان کی پنجاب ہیلتھ کئر میں رجسٹریشن لازمی ہے،
Education
تقریب کے روح رواں ڈرگ انسپیکٹر تحصیل دینہ ر سیدوقار احمد شاہ جو اس تقریب میں خاص طور پر مدحو تھے، کہا مجھے خوشی ہو رہی ہے جو اتنے سارے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ایک پلیٹ فارم پر جمع ہے، میں اس کامیاب تقریب ڈاکٹر ظہیر احمد چیرمین ، ڈاکٹر کوثر ناہید انور سمیت کالج انتظامیہ کو مبارک باد دیتا ہوں،ڈرگ انسپکٹر جناب سید وقار شاہ نے کہا ہومیوپیتھک معالج صرف ہومیوپیتھی کی ادویات ہی استعمال کریں، کوئی ہومیو ڈاکٹر یونانی یا آدیوورک میڈیسن استعمال نہیں کر سکتا، انہوں نے کہا عام روز مرہ کی وہ ادویات جن پر مینوفیکچر فرم کے مکمل پتہ درج نہیں وہ بھی غیر قانونی ہے،اور اس سلسلے میں قانون حرکت میں ہے۔انہوں نے کہا حکومت کی منشاء ہے کہ وطن عزیز کے باسیوں کو معیاری ادویات اور علاج معالجے کی اعلیٰ سہولیات مہیا ہوں، ڈرگ انسپکٹر دینہ سید وقار شاہ نے کہانیا قانون صرف ہومیوپیتھک یا حکماء کے لئے نہیں
بلکہ اس میں سب برابر ہیں، انہوں نے اقرار کیا کہ نئے قانین سے انگریزی طریقہ علاج کے معالجین میں آپ لوگوں ( ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ) کی طرح تشویش پائی جاتی ہیں۔ڈاکٹر مظہر اقبال مشر سینئر صحافی و صددر پریس کلب جہلم نے ڈاکٹر کاوش احسان چوہدری کے لیکچر کو سراہتے ہوئے حاضرین کو بتایا کہ حال میں موجود سینئر کالم نویس و صحافی ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے 1998-99 میں ایک کتاب لکھی تھی جسکا نام اعصابی امراض و علاج ، اور اس کتاب پر پتھالوجیکلی نظر ثانی برگیڈیر (ر) سرجن ڈاکٹر شمس الدین مگسی ستارہ امتیاز نے کی تھی، اور اس کتاب کو پڑھنے کے بعد ہومیوپیتھی کو سراہنے لگ گئے تھے،ڈاکٹر کوثر ناہید انور پرنسپل ہادی ہومیو پتھیک میڈیکل کالج جہلم نے ہومیوپیتھک حکماء اور آدیوورک کے آئین 1976 پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے کہا
ہم اس ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ہومیو ڈاکٹر کی حثیت سے ہیںجبکہ حکماء اسی ایکٹ کے تحت حکیم ہیں، مگر اس کا مطلب ہم ہومیو اور حکیم یونانی ادویات ہی استعمال کرنے کے پابند ہے جسکی تصدیق سید وقار شاہ ڈرگ انسپکٹر دینہ نے یہ مثال دیکر کر دی کہ ڈینٹل سرجن پی ایم ڈی سی سے رجسٹرڈ ہوتے ہیں مگر پریکٹس صرف ڈینٹل کی ہی کرسکتے ہیں،ایسے ایجوکیشنل پروگرام ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔ تعلیم اور صحت کا معیار بلند کرنے میں ہم سبکو ہادی ہومیوپیتھک میڈیکل کالج جہلم جیسے تعلیمی اداروں کا دامے درمے سکھنے ساتھ دینا ہوگا۔