سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) جہلم ہومیوپیتھک میڈیکل کالج جہلم میں PHMA ایجوکیشنل ونگ ضلع جہلم کے زیر اہتمام ماہانہ تدریسی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میںہومیو پیتھک ڈاکٹراور لیڈی ڈاکٹرز نے بھر پور شرکت کیـ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت ڈاکٹر عثمان انجم صدرPHMA سرائے عالمگیر نے حاصل کیـ نعت رسول مقبول کی سعادت لیڈی ڈاکٹر انجم جبیں ایگزیکٹو ممبرPHMA تحصیل سوہاوہ نے حاصل کی ـپروگرام میں دل کی مختلف بیماریوں بالخصوص Coronary Heart Diseaseپر تفصیل سے بحث ھوئی۔ کیس ٹیکنگ۔دل کی بیماریوں کی Differential Diagnoses اور مختلف ادویات پر بھی بحث ہوئیـ پرنسپل جہلم ہومیوپیتھک میڈیکل کالج جہلم ڈاکٹر زوالفقار علی چوہدری، ڈاکٹر انعام اللہ مرزا سابق صدر NCH ڈاکٹر صفدر برلاس صدر PHMA ضلع جہلم ڈاکٹر ظہور حسین سیکرٹری جنرل ضلع جہلم، ڈاکٹر مجتبیٰ اعوان سنیر نائب صدر ایجوکیشن ونگ ضلع جہلم، نے اپنے کلینیکل تجربات کو تمام ہومیوپیتھس سے شیر کیا اور تمام ڈاکٹرز کے سوالات کیتسلی بخش جوابات بھی دئیےـ پروگرام میں ڈاکٹر محمد شفیق کھاریاں، ڈاکٹر محمد شبیر صدر PHMA تحصیل جہلم، ڈاکٹر محمد ارسل سنیر نا ئب صدر تحصیل جہلم، ڈاکٹر محمد قاسم بٹ آرگنائزر PHMA جہلم، ڈاکٹر صفدر جنجوعہ آرگنائزر PHMA سرائے عالمگیر ، ڈاکٹر عمران خالد سیکرٹری جنرل PHMA تحصیل سرائے عالمگیر ، ڈاکٹر طارق عدیل کٹھانہ صدر یوتھ ونگ ضلع جہلم ، ڈاکٹر ضمیر حسین ملک صدر یوتھ ونگ سرائے عالمگیر ، ڈاکٹر غلام مصطفی نائب صدرPHMA سرائے عالمگیر ،ڈاکٹر قربان حسین سیکرٹری جنرلPHMA یوتھ ونگ تحصیل جہلم، ڈاکٹر ارشد محمود بھٹی سنیر نائب صدرایجوکیشن ونگ تحصیل جہلم،ڈاکٹر طارق شہزادنائب صدر PHMA ایجوکیشن ونگ تحصیل جہلم، ڈاکٹر صنور حسین فنانس سیکرٹری تحصیل جہلم ڈاکٹر وزیر علی سیکرٹری اطلاعات تحصیل جہلم،ڈاکٹر ظفر اقبال سیکرٹری اطلاعات تحصیل دینہ ضلع جہلم، ڈاکٹر سید بدر منیر بخاری فنانس سیکرٹری یوتھ ونگ تحصیل جہلم، ڈاکٹر اقصی جاوید صدر خواتین ونگ PHMA ضلع جہلم، ڈاکٹر عظمیٰ خاتون سنیر نا ئب صدر PHMA خواتین ونگ تحصیل جہلم ، ڈاکٹر مرزوقہ گل نائب صدر تحصیل جہلم،ایگزیکٹو ممبرانPHMA کے علاوہ ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ تمام ڈاکٹرز نے پروگرام کوبہت سراہا اور کہا کہ یہ تقریب علمی اعتبار سیبہت ہی سود مند ہے اس سے انسانیت کی خدمت میں بہت مدد مل رہی ہے اور یہ سلسلہ باقاعدگی سے ھو رہا ہے جس کے لئے کالج انتظامیہ اورPHMA جہلم کے بہت شکرگزار ہیں اس سے نئے ڈاکٹرز کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔
آج کی بھرپور حاضری اور دلچسپی بھی اس علم فن دوستی کا ثبوت ہے ڈاکٹر ذوالفقار احمد اعوان ڈپٹی چیف آرگنائزر PHMA پاکستان، چیرمین جہلم ہومیوپیتھک میڈیکل کالج جہلم نے لندن سے پیغام میں تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور علم کے فروغ کے سب کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ہما را مقصدہو میوپیتھی کی ترقی و ترویج ہے اور ہومیوپیتھی کے علم کو فروغ دیکرہی ہم انسانیت کی بہتر طریقے خدمت کر سکتے ہیں اور اس کے لئے PHMAضلع جہلم کے تمام ممبران کی کوششیں قابل قدر ہے، تقریب میں ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز کو ممبر شپ سرٹیفیکٹ دئیے گئے . ڈاکٹر امتیاز احمد اور شہداء لاہور اور کراچی کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔ میںPHMA ایجوکیشن ونگ ضلع جہلم، تمام ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز کا شکرگزار ہوں جہنوں نے اس علمی محفل کو رونق بخشی ڈاکٹرذوالفقارعلی چوہدری پرنسپل جہلم ہومیوپیتھک کالج جہلم نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔