تحریر: ڈاکٹر عبدالمجید چوہدری ہومیو پیتھی کیا ہے؟۔ ہومیو اور پیتھی دو یونانی الفاظ کا مرکب جس کے لغوی معنی علاج با لمثل کے ہیں ”یعنی وہ علم جس میں مرض کا علاج انہیں ادویات سے کیا جائے جن ادویات میں اس مرض جیسی علامات تندرست انسانوں میں پیدا کر نے کی صلا حیت موجود ہو”۔
کسی دوائی کے جتنے بھی خواص و علامات کسی بھی مرض کے ساتھ زیادہ سے زیادہ مشابہت رکھتے ہوں گے اتنی ہی تیزی سے صحت بحال ہو گی۔ ہومیو پیتھی میں ادویات کے تجربات تندرست انسانوں پہ کئے جاتے ہیں ہومیو پیتھی کی ابتدا بقراط سے ہوئی بقراط 460 قبل مسیح جزیرہ کاس میں پیدا ہوا بقراط کی ایجاد پیتھی کو طب یونانی کے نام سے پکارا جاتا ہے آپ کے استاد ایم پیڈوکل تھے۔ جب ان کا اپنی ایجاد کردہ پیتھی سے یقین اٹھا تو انھوں نے تحقیقات شروع کی جیسے جیسے آگے بڑھتے گئے حقیقت کے راز کھلتے گئے۔ اور نئے نئے راستے ملتے گئے علاج بالمثل میں کامیابی حاصل کرلی مگر بقراط کے بعد یہ تحقیقات وہیں کی و ہیں ٹھپ ہو گئی۔ 10 اپریل 1755ء جرمنی کے ایک چھو ٹے سے گاؤں میسن میں مشاہیر عالم ڈاکٹر سموئیل ہنی مین پیدا ہوئے ڈاکٹر سموئیل ہنی مین ایک مشہورا یلو پیتھک ڈاکٹر تھے۔۔
Dr. Samuel
ڈاکٹر سموئیل ہنی مین کوچودہ مختلف زبانوں پہ عبور حاصل تھا ڈاکٹر سموئیل ہنی مین ایک دن ڈاکٹر کیولن کے میٹر یا میڈ یکا کا ترجمہ کر ر ہے تھے۔ انہوں نے سو چا کہ جس طرح سنکو ناوا حدد و احکمی اثر کرتی ہے اسی طرح دیگر واحد دوائیں بھی مختلف امراض میں تیر بہدف ہونگی یہ تھا پہلا تجربہ جس پر ہومیوپیتھی کی بنیاد پٹری۔ ہومیوپیتھی کا یگانہ اصول ہے مفرد دوا ، قلیل مقدار دوا ، بالمثل دوا ،اس طریقہ علاج کو اس کی افادیت کی بناء پر جرمنی ، امریکہ ، انگلینڈ، فرانس ، ملائشیا ، متحد عرب امارات ، انڈیا ، پاکستان سمیت بہت سے دیگر ترقی یافتہ اور ترقی پزیر ممالک میں خوب فروغ مل ر ہا ہے۔
ہومیو پیتھک ادویات جسم میں کسی قسم کے منفی اثرات پیدا کیے بغیر جسم اور روح پہ اثر کر کے ان کی شفائی قوت بیدار کرتی ہیں۔ ہومیو پیتھک ادویات صرف مریض کو شفایاب ہی نہیں کرتیں بلکہ جسم کے معدافتی نظام کو مضبوط کر کے آئندہ امراض کے خلاف تحفظ بھی دیتی ہیں۔ ہومیو پیتھک طریقہ علاج سستا ،بے ضرر ، قدرتی ،محفوظ، موثر طریقہ علاج ہے۔ ہو میو پیتھک ا د و یا ت ہر عمر ا و ر جنس کے ا فر ا د کے لئے یکسا ں مفید ہیں۔ہو میو پیتھی کی ا یک خو راک زبان کے نیچے غدد میں جذب ہو کر اعصاب میں تحلیل ہو جاتی ہے۔
Injections
یہ اتنی لطیف ہوتی ہے کہ انجیکشن سے زیادہ سرعت سے انسانی جسم میں چلی جاتی پھر یہ روح کے ساتھ مل کر مریض کو شفایابی کی طرف لے آ تی ہے میڈیکل سانئس نے اب تک صرف انسانی جسم پر تحقیق کی ہے روح پر ان کی کوئی دسترس نہیں وہ یہ نہیں جانتے روح جسم کے کس کونے میں ہے روح جسم سے نکل جانے کے بعد جسم مردہ ہو جاتا ہے ہومیو پیتھی وہ واحد طریقہ علاج ہے جو روح پر اثر کرتی ہے جو مریض خودکشی کرنے جا رہا ہو ا س کا اردہ بدل دیتی ہے۔
ہومیو پیتھک کے اصول سادگی ، سچائی کا نشان ہے۔ ہو میوپیتھی ایسا ضابط ہے جو سائنٹفک بنیادوں پر قائم ہے۔ یہ طب کی ایسی سچائی پیش کرتی ہے جو بہت سی صورتوں میں جدید تحقیقوں اور دریافتوں سے صحیح قرار دی گئی ہے۔ جس کے لاکھوں مریض اپنی صحت یابی کے لئے ممنون و مرہون ہیں۔