گھروں پر لگژری ٹیکس کے نفاذ لاہور ہائی کورٹ میں چینلج

Lahore High Court

Lahore High Court

پنجاب حکومت کی جانب سے گھروں پر لگژری ٹیکس کے نفاذ کو لاہور ہائی کورٹ میں چینلج کر دیا گیا۔ درخواست گزار بیرسٹر محمد بلال کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے بڑے گھروں پر تین لاکھ سے پندرہ لاکھ روپے سالانہ تک کا لگژری ٹیکس نافذ کر دیا ہے۔

جبکہ قانون کے مطابق پنجاب حکومت یہ ٹیکس نافذ نہیں کر سکتی کیونکہ لگژری ٹیکس صرف وفاقی حکومت عائد کر سکتی ہے لہذا عدالت ٹیکس کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دے۔ جسٹس سید منصور علی شاہ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کیس کی سماعت سے انکار کرتے ہوئے معاملہ واپس چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عمر عطا بندیال کو بھجوا دیا تاکہ اسے کسی اور عدالت میں سماعت کے لیے لگایا جائے