تلہ گنگ : ہومیو ڈاکٹر سہیل احمد نے گذشتہ روز لگنے والی خبروں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر لواحقین اور میڈیا کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق المدینہ دارالشفاء ہو میو کلینک کے ما لک اور اس کے حواریوں نے مریضہ غلام بیگم اوراس کے لواحقین کو گذشتہ روزتشدد کا نشا نہ بنایا تھاجس پر لوا حقین نے مقدمہ درج کرایا اور میڈیا نے اس معا ملے کو اما نت داری سے کوریج دی جب خبروں کی اشاعت ہو ئی تو ہو میو ڈاکٹر سہیل احمد اور اس کے حواری بو کھلاہٹ کا شکار ہو گئے۔
لوا حقین اور میڈیا کو شدید نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں ۔لواحقین نے میڈیا کو بتا یا کہ ہم انصاف کیلئے ہر دروازہ کھٹکھٹا ئیں گے جب تک اس بدمعا ش ہو میوڈاکٹر کو اس کے انجام تک نہیں پہنچا پا تے تب تک چین سے نہیں بیٹھیںگے ۔عوامی و سیاسی حلقوں نے بھی میڈیا کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرا تے ہو ئے کہا کہ اس کو عبرت ناک سزا دی جائے۔