لاہور (جیوڈیسک) حکومت کی حالیہ کوششوں کی وجہ سے ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کے حالیہ استحکام کی وجہ سے ہنڈا اٹلس کارز پاکستان نے گاڑیوں کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
ڈالر میں کمی کا فائدہ اپنے کسٹمرز کو منتقل کرنے کی غرض سے ہنڈا اٹلس کارز پاکستان نے ہنڈا سٹی کی قیمت میں 40 ہزار روپے کمی کا فیصلہ کیاہے جبکہ ہنڈا سوک اور ہنڈا سٹی اسپائر کی قیمت میں 30 ہزار روپے کمی کر دی ہے۔ ہنڈا اٹلس کارز کی جانب سے اپنے برانڈز کی قیمتوں میں کمی کا یہ فیصلہ معاشی سرگرمیوں کے لیے حکومت کے مثبت اقدامات کو خراج تحسین پیش کر نے کے لیے ہے۔