وسطی امریکہ کے ملک ہونڈراس میں مرکزی جیل انتظامیہ اور ملزمان کے درمیان تصادم سے تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تصادم کے بعد جیل کا انتظام فوج کے حوالے کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق ملزمان کے ایک گروپ نے سیکیورٹی فورسز پر دھاوا بول دیا۔
جس کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں تین ملزمان ہلاک اور پانچ سیکیورٹی اہلکاروں سمیت متعدد ملزمان زخمی ہو گئے۔ جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اسی مرکزی جیل میں انتظامیہ اور ملزمان کی جھڑپ میں پولیس فائرنگ سے تین سو پچاس ملزمان مارے گئے تھے۔