ہانگ کانگ : اداکارہ اینجلینا جولی کے زیورات نیلام ہوں گے

Angelina Jolie

Angelina Jolie

ہانگ کانگ (جیوڈیسک) ہانگ کانگ میں ہالی وڈ اداکارہ اینجلینا جولی کے زیر استعمال زیورات نیلامی کے لیے پیش کیے جائیں گئے۔ ان کی فروخت سے ملنے والی رقم بچوں کی تعلیم پر خرچ کی جائے گی۔ ہانگ کانگ کے نیلام گھر میں قیمتی زیورات کے تقریبا 223 لاٹس کی نیلامی ہو گی۔

ان زیورات میں ہالی وڈ اداکارہ انجیلینا جولی کے دوزیور بھی رکھے گئے ہیں۔ ہیرے کا خوبصورت گلوبند انجلینا نے 2010 میں ریلیز ہونے والی مشہور فلم دی ٹورسٹ میں پہنا تھا۔ توقع کی جارہی کہ یہ قدیم انداز کا زیور 7 لاکھ 7 ہزار ڈالر میں فروخت ہوسکتا ہے جبکہ زمرد جڑی قیمتی انگوٹھی انجلینا نے فرانس میں کینز فلم فیسٹیول کے دوران فلم کنگ فو پانڈا ٹو کے پریمیر کے موقع پر پہنی تھی۔

اس انگوٹھی کے 2 لاکھ ڈالر میں فروخت ہونے کاامکان ہے۔ ان زیوارت سے ملنے والی رقم انجیلینا جولی اپنی این جی او کے ذریعے جنگ سے متاثرہ بچوں کی تعلیم پر خرچ کریں گی۔ ان زیورات کی نیلامی 15 جون کو ہوگی۔