ہانگ کانگ میں ایشیا کے بڑے شارک ایکوریم کا افتتاح

Sharks

Sharks

ہانگ کانگ (جیوڈیسک) شارک مچھلی کا شمار یوں تو ایک ایسی آبی مخلوق کے طور پر کیاجاتا ہے جوموقع ملنے پر انسانوں کا شکار کرنے سے بھی نہیں۔

چوکتی لیکن اب اسے انسان دوست بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ہانگ کانگ میں شارک مچھلی کے تین سو ساٹھ ڈگری کے ایکوریم کا افتتاح کردیا گیا ہے جو ایشیا کے بڑے شارک مچھلی کے ایکوریم میں سے ایک ہے۔

ہانگ کانگ کے بحری تھیم پارک میں نصب اس ایکوریم میں سینکڑوں کی تعداد میں مختلف اقسام کی شارک مچھلیاں سیاحوں کو محظوظ کرتی دکھائی دینگی ۔پارک کی انتظامیہ کے مطابق اس ایکوریم کی تنصیب کا مقصد لوگوں میں شارک مچھلی کے تحفظ کا شعور اجاگر کرنا ہے۔

جس کی وجہ دنیا میں شارک مچھلی کا معدوم ہونا ہے۔ ایکوریم کا رخ کرنے والے سیاحوں کو مختلف گیمز کھلانے کے ساتھ ساتھ شارک کے بارے میں معلومات بھی فراہم کی جائے گی جو لوگوں کی آگاہی کا ذریعہ بھی بنے گی۔