ہانگ کانگ (جیوڈیسک) میں برطانوی راج سے چین کو واپسی کی پندرھویں سالگرہ کا جشن منایا گیا۔ ہانگ کانگ کی وکٹوریا بندرگاہ پرجشن کے موقع پر آتشبازی سے رنگ و نورکا سماں پیدا کیا گیا۔ تقریب جشن میں چینی صدر ہوجن تاو نے بھی شرکت کی۔ تقریب کی ابتدا پرچم کشائی سے کی گئی۔
اس موقع پرچینی طیاروں نے پرچم فضا میں لہرایا اور آتشبازی کا دلکش مظاہرہ بھی کیا گیا۔ چین کے صدر نے ہانگ کانگ میں لیونگ چن لیانگ کی قیادت میں قائم ہونے والی نئی حکومت پر اپنیا عتماد کااظہار کیا۔
ہانگ کانگ کی حکومت کے نئیسربراہ نیگزشتہ روزاپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ مسٹر ہونیمرکزی چین اورہانگ کانگ کے درمیان قریبی تعلقات کی بھی تعریف کی۔ برطانیہ سے آزادی کے بعد ہانگ کانگ کوچین کیایک خصوصی زیرانتظام علاقے کا درجہ حاصل ہے۔