ہانگ کانگ میں چین مخالف مظاہروں میں شدت

Hong Kong Protests

Hong Kong Protests

ہانگ کانگ (جیوڈیسک) ہانگ کانگ میں چین مخالف مظاہروں میں شدت آتی جارہی ہے۔ مظاہرین کی جانب سے چیف ایگزیکٹو کے استعفے کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی۔۔چیف ایگزیکٹو نے مزاکرات کی پیشکش کر دی۔

ہانگ کانگ میں طالب علم رہنما، چیف ایگزیکٹو سی وائے لیونگ کے استعفے کے مطالبے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ مظاہرین کی جانب سے چیف ایگزیکٹو کے استعفے کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن بھی ختم ہو گئی ہے۔

دوسری طرف چیف ایگزیکٹوسی وائے لیونگ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سرکاری عمارتوں پر قبضے کی کوشش کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انھوں نے طالب علموں کو مزکرات کی پیشکش بھی کر دی۔

ہانگ کانگ میں طالب علم سڑکوں پر ہیں، ان کا مطالبہ ہے کہ چین، ہانگ کانگ کی قیادت کے انتخاب کیلئے، امیدواروں کی منظوری دینے کے اختیار سے دست بردار ہو۔