ہانگ کانگ (جیوڈیسک) ہانگ کانگ میں جمہوریت پسند مظاہرین تھک گئے، مظاہرے کی شدت کم ہوگئی، لوگ اپنے معمولات پر لوٹنے لگے۔ ہانگ کانگ میں ہفتے بھر سے جاری مظاہرے میں شریک افراد کے مقاصد پورے ہوں۔
یا نہ ہوں مگر ان کی تعداد میں کمی آرہی ہے۔ سرکاری دفاتر کے گرد گھیرا ڈالے ان مظاہرین نے لوگوں کو آمدورفت کی اجازت دے دی ہے۔
جس کے بعد دفاتر میں کام کرنے والوں کو اپنے کام پر آنے جانے کی آسانی ہو گئی ہے۔ تاہم اب بھی جمہوریت پسند ، حکومت مخالف مظاہرین ان علاقوں میں موجود ہیں۔