ہانگ کا نگ (جیوڈیسک) ہانگ کانگ پولیس نے ایک 29 سالہ برطانوی بینکار کو دوہرے قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہے اور بتایا ہے کہ اس شخص کے اپارٹمنٹ سے دو خواتین کی لاشیں ملیں جن میں سے ایک سوٹ کیس میں چھپائی گئی تھی۔
پولیس نے اس شخص کی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ ملزم کو آج عدالت پیش کیا جارہا ہے۔ ہانگ کانگ کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلاک کی گئی خواتین کا تعلق انڈونیشیا سے ہے۔
اور وہ جسم فروش تھیں ملزم کو کو وان چائی کے علاقے سے اس کے اپارٹمنٹ سے گرفتار کیا گیا۔ برطانوی دفتر خارجہ نے ہانگ کانگ میں اپنے شہری کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے لیکن اس کا نام اور جرم کی نوعیت سے متعلق تفصیل فراہم نہیں کی۔