ہانگ کانگ (جیوڈیسک) ہانگ کانگ میں ایک خاتون نے اپنی ملازمہ کو گھر میں طویل عرصے تک قید میں رکھااسے مارا پیٹا اوراس کو بھوک پیاس سے مار دینے کی کوشش کی تھی، جس پر ہانگ کا نگ کی عدالت کی جانب سے اس خاتون کوچھ سال کی قید کی سزا سنا دی گئی۔
دوسری جانب عدالت کے جج نے ہانگ کانگ اور انڈونیشیا کے حکام سے ان ایجنسیوں کے بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جو بے روزگار افراد کو ملازمتیں فراہم کرنے کے بہانے بھاری فیسیں وصول کرتی ہیں۔