امریکی (جیوڈیسک) دنیا بھر کا امریکی خفیہ ایجنسی کا بھانڈا پھوڑنے والے اہلکار کی جستجو میں ہے تو دوسری جانب ہانگ کانگ کے فلم سازوں نے سب سے پہلے ایڈورڈ سنوڈن پر فلم بنا کر سب کو پیچھے چھو ڑ دیا ہے۔ ہانگ کانگ دنیا بھر میں جاسوس کردار فلم سازوں کی توجہ کا مرکز رہے ہیں۔ ہانگ کانگ کے 4 فلم سازوں نے ایڈورڈ سنوڈن پر پانچ منٹ تیئس سیکنڈ دورانیے کی فلم تیار کی ہے۔
4 فلم سازوں میں سے صرف ایڈورڈ لی ہی پیشہ ورانہ فلم پروڈیوسر ہیں۔ فلم کانام سنوڈن کے کوڈ ویرکس ہے۔ مختصر فلم میں سنوڈن کے امریکا سے فرار ہونے، ہانگ کانگ میں قیام اور پھر ہانگ کانگ سے فرار تک کے واقعات کی عکسبندی کی گئی ہے۔
فلم میں ایڈورڈ سنوڈن کے لیے صحافیوں کے تجسس کو بھی نہایت خوبصورتی سے دکھایا گیا ہے۔ سنوڈن پر بھی یہ مختصر فلم تو دنیا بھر کے ذرائع کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ہالی وڈ ایک مکمل فلم کب بنائے گا۔