ہانگ کانگ (جیوڈیسک) ہانگ کانگ کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ڈرگ وار کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ فلم ڈرگ وار کی کہانی منشیات کا کاروبار کرنے والے اسمگلروں اور پولیس کے درمیان لڑائی کے گرد گھومتی ہے جس میں اسمگلرز کے گینگ کا سربراہ پولیس کے ہتھے چڑھ جاتا ہے۔
کہانی میں اہم موڑ اس وقت آتا ہے جب گینگ کا سربراہ سزائے موت سے بچنے کے لیے پولیس کی مدد کرنے پر تیار ہو جاتا ہے اورپھرنہ رکنے والے ایکشن ،تھرل اور ایڈونچر کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ فلم 26 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔