ہانگ کانگ: حکومت مخالف مظاہرین نے نئے احتجاج کی کال دیدی

Hong Kong

Hong Kong

ہانگ کانگ سٹی (جیوڈیسک) ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہرین نے جمعہ کونئے احتجاج کی کال جاری کر دی ہے۔ ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہرین نے جمعہ کوایک نئے احتجاج کی کال جاری کی ہے۔

قبل ازیں ان مظاہرین اور ہانگ کانگ کی بیجنگ نواز انتظامیہ کے مابین مذاکرات ناکام ہو گئے تھے۔

چین کے اس خود مختارعلاقے میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے وہاں روز مرہ زندگی مفلوج ہو چکی ہے۔ یہ مظاہرین چیف ایگزیکٹیو لیونگ چْن یِنگ کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔