ہانگ کانگ (جیوڈیسک) پولیس نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے بعض افراد کا تعلق منظم جرائم پیشہ گینگ سے ہے جنہیں ٹائیرڈز کہا جاتا ہے۔
جھڑپوں میں 18 افراد زخمی ہوئے جن میں کئی پولیس افسر بھی شامل ہیں۔ قبل ازیں ہانگ کانگ میں جمہوریت پسند مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی ٹی وی چینلز پر پولیس کو اقتصادی مرکز میں سرکاری عمارتوں کے قریب مظاہرین کی رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے آگے بڑھتے ہوئے دکھایا گیا۔
یاد رہے کہ ہانگ کانگ میں ہزاروں لوگ جمہوریت کیلئے احتجاج کر رہے ہیں دوسری جانب ہیومن رائٹس واچ کے مطابق پولیس احتجاج کے دوران قیام امن کو بر قرار رکھنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے، رپورٹ کے مطابق مظاہرین اور حکومت کے حامیوں کے درمیان ہو نیوالی جھڑپوں کے دوران خواتین مظاہرین کو جنسی طور پر ہراساں کیا گیا، حکومت کے حامیوں نے مظاہرین پر تشدد بھی کیا مگر پولیس کو ئی کا رروائی نہ کر سکی۔