ہانگ کانگ : احتجاج کے پیچھے بیرونی طاقتیں ہیں، چیف ایگزیکٹو

Hong Kong Protest

Hong Kong Protest

ہانگ کانگ (جیوڈیسک) ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو لیونگ چن ینگ نے الزام عائد کیا ہے کہ جمہوریت نواز احتجاجی مظاہروں کے پیچھے غیر ملکی طاقتیں ہیں، جبکہ مظاہرین نے اس الزام کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ لیونگ چن ینگ نے کہا کہ کئی ہفتوں سے جاری احتجاجی مظاہرے مکمل طور پر ایک مقامی تحریک نہیں بلکہ اس کے پیچھے غیر ملکی طاقتیں ہیں تاہم انہوں نے کسی ملک یا گروہ کا نام بتانے سے گریز کیا۔

مظاہرین نے احتجاج میں بیرونی طاقتوں کے ملوث ہونے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف ایگزیکٹو کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے اور وہ اپنے الزام کو سچ ثابت کرنے کیلئے کوئی شواہد بھی پیش نہیں کر سکے۔