ہانک کانگ مظاہرے کے حق میں نیو یارک کے شہری بھی نکل آئے

New York Protest

New York Protest

نیو یارک (جیوڈیسک) ہانک کانگ کے امبریلا انقلاب کے حق میں نیو یارک کے شہری سڑکوں پر نکل آئے، ٹائمز اسکوائر پر مظاہرہ کرکے ہانک کانگ میں جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ کر دیا۔

ہانک کانگ کے امبریلا انقلاب کی گونج نیو یارک تک جاپہنچی، مظاہرین نے ٹائمز اسکوائر پر چھتریاں کھول کر احتجاج کیا، مظاہرے کے شرکا نے بینرز اٹھارکھے تھے، جن پر جمہوریت کے حق میں نعرے درج تھے، مظاہرین نے ہانک کانگ کے لیڈر لیونگ چون ینگ کے استعفے اور ہانک کانگ میں جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ کیا۔