ہانگ کانگ : دھرنا ختم نہ کرنے والوں کی گرفتاریاں

Protest

Protest

ہانگ کانگ (جیوڈیسک) ہانگ کانگ میں پولیس نے دھرنا ختم نہ کرنے والے افراد کو حراست میں لینا شروع کردیا ہے۔ ہانگ کانگ انتظامیہ نے جمہوریت کے حق میں دھرنا دینے والے افراد کو مرکزی چوک خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔

احکامات نہ ماننے پر پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کے خیمے اکھاڑ کر انہیں حراست میں لے لیا۔ تقریباً دو ماہ تک ہانگ کانگ میں ہزاروں افراد چیف ایگزیکٹو سے مستعفی ہونے اور بیجنگ سے وہ فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے رہے۔

جس کے مطابق 2017ء کے انتخابات میں امیدواروں کی چھان بین چین کی حمایت یافتہ ایک کمیٹی کرے گی۔