ہانگ کانگ: جنوبی بحرالکاہل میں فجی کےقریب زلزلہ

Earthquake

Earthquake

ہانگ کانگ (جیوڈیسک) جنوبی بحرالکاہل میں فجی کے قریب 7.1 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جنوبی بحرالکاہل میں فجی کے قریب زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ بحرالکاہل سونامی وارننگ سینٹر کی جانب سے کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔