ہانگ کانگ (جیوڈیسک) پولیس کمانڈر کوک پاک چنگ نے نامہ نگاروں کو بتایا آتش زدگی میں شديد زخمی ہونے والے ایک 60 سالہ شخص چیونگ نے ٹرین میں آگ لگانے کا اعتراف کیا ہے۔
پولیس نے ہانگ کانگ کے ایک سب وے ٹرین میں جمعے کے روز اچانک آگ بھڑک اٹھنے کے بعد ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کو شبہ ہے کہ اس نے رش کے أوقات میں مصروف ترین اسٹیشنون کے درمیان چلنے والی ٹرین میں آگ لگائی تھی۔
آتش زدگی کے اس واقعہ میں کم از کم 17 افراد جھلس گئے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔
پولیس کمانڈر کوک پاک چنگ نے نامہ نگاروں کو بتایا آتش زدگی میں شديد زخمی ہونے والے ایک 60 سالہ شخص چیونگ نے ٹرین میں آگ لگانے کا اعتراف کیا ہے۔
پولیس کمانڈر کا کہنا ہے کہ جب چیونگ کو اسپتال کے جایا جا رہا تھا تو اس نے بتایا کہ کچھ ذاتی وجوہ کی بنا پر اس نے آگ لگائی تھی۔ لیکن اس کی گفتگو بے ربط اور غیر مربوط تھی۔ وہ جو کچھ کہہ رہا تھا اس میں سمجھ بوجھ اور توازن دکھائی نہیں دے رہا تھا۔
کمانڈر چنگ نے کہا کہ بظاہر اس واقعہ کا دهشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔