تاندلیانوالہ (جیوڈیسک) غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا، مقتولہ کی4 ماہ قبل شادی ہوئی تھی، ملزم فرارہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق تاندلیانوالہ کے نواحی علاقہ 53/3 ٹکراکی رہائشی رضیہ بی بی کی 4 ماہ قبل الطاف سے شادی ہوئی تھی جبکہ اس کے شوہر کو اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا۔
جس کی بنیاد پر اس نے متعدد باررضیہ کو گھر سے باہر نکلنے سے منع کیا مگروہ باز نہ آئی جس پر ملزم الطاف حسین نے طیش میں آکر گزشتہ شب اس کے گلے میں پھنداڈال کر اسے قتل کر دیا اور موقع سے فرارہوگیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی اور تفتیش شروع کردی۔