رحیم یار خان : سینئر بینکار اور معاشی تجزیہ نگار ممتاز بیگ نے” ٹائم مینجمنٹ” کے حوالہ سے بتایا کہ عزت، دولت اور صحت جیسی نعمتیں ہر کامیاب انسان کا مقدر ہوتی ہے۔ کامیاب زندگی گزارنے کیلئے وقت کو بہتر انداز اور منصوبہ بندی کے ساتھ با مقصد کاموںمیں استعمال کرنا ہوگا۔
قدرت نے تمام مخلوق کو ایک دن میں ایک ہی جیسا24گھنٹے کا وقت دیا ہے جسے موثر طریقے سے استعمال کرنے سے انسان کامیاب اور خوشحال ہوسکتا ہے۔ کامیاب لوگوں کے پاس ہمیشہ اپنے کاموں کیلئے وقت ہوتا ہے جبکہ ناکام لوگ وقت کی کمی کا رونا روتے رہتے ہیں۔ وقت دولت سے بھی ذیادہ قیمتی ہے دولت اگر ختم ہوجائے تو محنت کرکے دوبارہ حاصل کی جا سکتی ہے لیکن وقت ختم ہونے کی صورت میں دوبارہ حاصل نہیں کیا جا سکتا۔
رات کو جلدی سوکر صبح جلد بیدار ہونا، فرض نمازوں کی مقررہ وقت پر ادائیگی،ٹائم پر دفتر میں حاضر ہونا ،دن میں35منٹ چہل قدمی کرنا،بے مقصد وفضول ،ناپسندیدہ گفتگو سے پرہیز، اور اچھے دوستوں اوربزرگوںکی محفل میںروزانہ کچھ وقت گزارنا، چند منٹ کوئی کتاب پڑھنا، دنیا بھر میں آزمودہ “سمارٹ “اور “سوافٹ “کے اصولوں پر عمل کرنے سے انسان کی زندگی بدل سکتی ہے۔وہ لوگ جو فضول اور بے مقصد کاموں پر اپنا وقت خرچ کرتے ہیں ان کی شناخت اور افادیت ختم ہوجاتی ہے۔
محمد ممتاز بیگ (CNIC No. 31303-6046950-5) سابق ریجنل ہیڈ۔ وائس پریذیڈنٹ۔ الائیڈ بنک لمٹیڈ ممبر۔ پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی ۔ روٹری انٹرنیشنل ۔ 115-D، بلاک۔X،سکیم نمبر۔2،گلشن اقبال، رحیم یار خان،پنجاب ،پاکستان۔ فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353 ای میل: mmumtazbaig@gmail.com