ڈاکو مسافروں سے پانچ لاکھ روپے نقدی، طلائی زیورات موبائل فون چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار

خیر پور : 9 نا معلوم مسلحہ ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر تین گاڑیوں کے 65 مسافروں سے پانچ لاکھ روپے نقدی، طلائی زیورات موبائل فون چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار۔ کراچی سے وہاڑی کی طرف آنے والے تین گاڑیوں وڈائچ طیارہ کو فائرنگ کرکے روکنے والے ڈاکوئوں نے مسافروں کو لوٹ کر گاڑیوں کے شیشوں اور ٹائروں پر فائرنگ کرکے فرار ہو گئے،پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے وہاڑی کی طرف جانے والی وڈائچ طیارہ کی تین گاڑیاں جن کے نمبرBLN1095،269اور900کو خیر مووی پوائنٹ سے چند فرلانگ کے فاصلے پر فائرنگ کرکے روکنے والے9نا معلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر 65مسافروں سے 5لاکھ روپے نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے مذکورہ نا معلوم ڈاکووئوں نے فائرنگ کرکے گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے اور ٹائر کو بھی فائر کرکے ناکارہ بنا دیا، واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، کسی کی مسافر کی طرف سے مدعی نہ بننے پر پولیس واپس لوٹ گئی، ہم مسافر لوگ ہیں پولیس کی چکر میں نہیں پڑنا چاہتے، لوٹنے والے مسافروں کا جواب۔