نئی دہلی (جیوڈیسک) دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال کو انتخابی مہم کیلیے دہلی کے بھکاری بھی چندہ دے رہے ہیں۔
اروند کیجریوال نے فیس بک پر لکھا کہ بھکاریوں کا کہنا ہے کہ انھیں آپ سے ہی امید ہے۔ کیجریوال کے مطابق ٹریفک سگنل پر مجھے ایک بھکاری نے 5 روپے دیے اور کہا کہ یہ میری طرف سے تھوڑا سا چندہ ہے۔
کیجریوال کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد وہ اپنے آنسو نہیں روک پائے اور بھکاری کے دیے 5 روپے اب بھی میری جیب میں ہیں۔