ہوپ مین کپ: اٹلی نے میزبان آسٹریلیا کو ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کر دیا

Flavia Panetta

Flavia Panetta

پرتھ (جیوڈیسک) اٹلی نے میزبان آسٹریلیا کو شکست دے کر ہوپ مین کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔ پرتھ میں جاری ایونٹ کے پہلے لیڈیز سنگلز میں اٹلی کی فلیویا پنیٹا نے سیم اسٹوسر کو اسٹیریٹ سیٹس میں شکست دی۔

مینز سنگلز میں برنارڈ ٹومک اور اینڈریاس سیپی کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ ٹومک نے پہلا سیٹ چھ چار سے جیتا، دوسرے سیٹ میں سیپی کامیاب رہے، لیکن ٹومک نے تیسرا سیٹ جیت کر میچ ایک ایک سے برابر دیا۔

فیصلہ کن مکسڈ ڈبلز میں اٹلی کا پیئر چھایا رہا۔ سیپی اور پنیٹا نے اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی اور آسٹریلیا کو ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔