لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ترجمان اسامہ اسد نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ غربی لاہور کے زیر اہتمام امید فیملی فیسٹیول کی تیاریں عروج پر ہیں جبکہ اہم شاہراوں پر بینرز اور فلیکس آویزاں کر دیے گئے ہیں۔امید فیسٹیول کا مقصدطلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
اسلامی جمعیت طلبہ غربی لاہور کے زیر اہتمام امید فیسٹیول میں فہم سیرت نمائش کے علاوہ کمپیوٹر ایگزیبیشن، کتاب میلہ جس میں طلبہ کے لئے خصوصی طور پر 50% ڈسکائونٹ دی جائے گی۔طلبہ کی خصوصی دلچسپی کے لئے نیلام گھر جس میں لیپ ٹاپ ،ٹیبلیٹس ،موٹرسائیکل کے علاوہ اور بہت سارے انعامات ہوں گے۔
طالبات اور خواتین کے لئے خصوصی سٹالز، بچوں کے لئے خصوصی سٹالز اور گیمنگ زون، لاہور کی مختلف یونیورسٹیز کے سٹالزکے ساتھ ساتھ کھانے پینے کے مختلف سٹالز لگائے جائیں گے۔امید فیسٹیول میں طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد کے علاوہ سول سوسائٹی اور فیملیز کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔