اسلام آباد (جیوڈیسک) قمر زمان کائرہ کی عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری سے ملاقات، پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ اچھے اشارے ملے ہیں امید ہے معاملات کا سیاسی حل جلد نکل آئے گا۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکڑ طاہر القادری سے ملاقات کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا حکومت، طاہر القادری اور عمران اگر نرمی دکھائیں تو سیاسی حل نکل سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا ملاقات سے اچھے نتائج کی امید پیدا ہو گئی ہے۔
پوری توقع ہے اللہ خیر کرے گا۔ انہوں نے کہا پارلیمان میں جو گفتگو ہوئی حکومت اسے رہنمائی سمجھے طاقت نہ سمجھے۔ انہوں نے کہا طاہر القادری سے جو باتیں ہوئی ان پر ابھی بات نہیں کر سکتا۔