امید ہے جلد قومی ٹیم میں کھیلنے کا موقع دیا جائے گا: سعید اجمل

Saeed Ajmal

Saeed Ajmal

لندن (جیوڈیسک) سعید اجمل کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم کوچز کی محنت کی وجہ سے پاکستانی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف کھیلی گئی سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تینوں ایونٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ آئندہ ہونے والی کسی بھی کرکٹ سیریز میں انہیں قومی کرکٹ ٹیم کی طرف سے کھیلنے کا موقع دیا جائےگا۔