آفاق کے زیر اہتمام مقامی میرج ہال میں مقابلہ کلام اقبال ترنم کے ساتھ منعقد کروایا گیا

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آفاق کے زیر اہتمام مقامی میرج ہال میں مقابلہ” کلام اقبال ترنم کے ساتھ ”منعقد کروایا گیا۔ جس میں آفاق کے پروموشن آفیسر محمد منان رشید نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ریجنل کوآرڈی نیٹر آفاق عبدالقدوس کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ڈائریکٹر مائرز کالج اور معروف ماہر تعلیم راجہ یاسر سرفراز مہمان خصوصی تھے۔ جبکہ صدارت پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر ملک محمد اعجاز نے کی۔ اس موقع پر متعدد پرائیویٹ سکولوں کے طلباء و طالبات نے ”کلام اقبال ترنم کے ساتھ”گانا علامہ اقبال کی شاعری پر ڈرائنگ مقابلہ اور دیگر پروگرام پیش کیے اس موقع پر علامہ اقبال کے اشعار پر مبنی ڈرائنگ پیش کرنے والے بچوں میں سرٹیفکیٹ اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

ریجنل کوآرڈی نیٹر آفاق عبدالقدوس نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی شاعری سے مسلمانوں کی بیداری کے حوالے سے خطاب کیا۔اور علامہ اقبال کی شاعری پر تفصیلی روشنی ڈالی۔پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران ملک مشتاق حیدر ،اعظم ملک اور دیگر نے شرکت کی۔